افغان حکومت کے تعاون سے طالبان کیساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں: ایران

کابل (آئی این پی) ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف سٹاف محمود واعظی نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات افغان حکومت کے تعاون سے ہورہے ہیں۔ محمود واعظی نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے قبل افغان حکومت کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اپنے موقف کے حوالے سے افغان حکومت کو آگاہ کیا گیا، ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ افغان حکومت کا ایران اور افغان طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ افغان حکومت ان مذاکرات کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہے اور اس کا تعاون حاصل ہے، ایران کی یہ کوشش ہے کہ خطے میں امن اور سکیورٹی کو یقینی بنایاجا سکے، ہم کبھی بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔
ایران

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...