لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے کامران کیانی اور پیراگون کے ڈائریکٹر ندیم ضیاء کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے کامران کیانی اور پیراگون کے ڈائریکٹر ندیم ضیاء کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حتمی شوکاز جاری کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ کامران کیانی کو سال 2015 میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ کامران کیانی نے سال 2015 میں 33 کروڑ 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی خریدی جبکہ ڈائریکٹر پیراگون ندیم ضیاءنے سال 2017 کا گوشوارہ جمع نہیں کرایا تھا۔ ندیم ضیاءسے سال 2015 ، 2016 کے دوران پراپرٹی کی خرید و فروخت کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ندیم ضیاء نے سال 2017 میں 11 کروڑ 98 لاکھ کی پراپرٹی خریدی لیکن ایف بی آر کو ظاہر نہیں کی۔ دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی کے 120لاہوری مالکان کو بھی ایف بی آر نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹر نے 120 بڑے غیر رجسٹرڈ پراپرٹی مالکان کی فہرست ریجنل ٹیکس آفس کو بھجوائی تھی۔
حتمی نوٹس