نارووال: مووی میکر نے اپنی فحش تصویر لگا کر خاتون کو بلیک میل کیا، زیادتی، مقدمہ درج

Jan 05, 2019

نارووال (نامہ نگار) تھانہ قلعہ احمد آباد کی حدود میں مووی میکر اللہ دتہ نے گھر میں تقریب کے دوران خاتون طیبہ کی تصاویر کے ساتھ اپنی فحش فوٹو لگا کر بلیک میل کرتے ہوئے زیادتی کر ڈالی، مووی میکر کے دوست سارے معاملے کی نگرانی کرتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق سائلہ (ط) نے درخواست گزاری کہ اس کے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر مووی میکر اللہ دتہ کو تصاویر بنانے کے لئے بلایا تو اس نے طیبہ کی تصاویر کے ساتھ اپنی فحش تصاویر بنا کر خاتون کو بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں کے اگر تم نے میرے ساتھ ناجائز تعلقات استوار نہ کئے تو سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اپ لوڈ کر دوں گا، تاہم خاتون بلیک میل ہوگئی اور مبینہ طور پر اللہ دتہ نے اپنے دوست ارشاد کے ڈیرے پر بلا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ اللہ دتہ کے دوست اس موقع پر نگرانی کرتے رہے۔ خاتون نے سارا ماجرا اپنے خاوند کو بتایا۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ قلعہ احمد آباد میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست پیش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں