لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں 40 سالہ وکیل نے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ 40 سالہ ایڈووکیٹ شہریار بنگش ڈی ایچ اے کے مرکزی دفتر میں بطور لاء آفیسرملازمت کرتا تھا۔گھر والے گزشتہ چند دنوں سے آبائی گاؤں ہنگو گئے ہوئے تھے۔گزشتہ روز اس نے نامعلوم وجوہات پرخود کو گھر میں کمرے میں بند کیا اورپسٹل سے کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو وہاں بیڈ پر شہریار بنگش کی کنپٹی پر گولی لگی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔ اس کے ہاتھ میں پسٹل تھا۔۔نعش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ۔جس میں شہریار بنگش نے خود کشی کا اعتراف کیا تھا جبکہ لواحقین کی مکمل تفصیل اور موبائل نمبرز بھی ایک کاغذ پر لکھ کے پاس رکھا ہوا تھا۔ قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
نشتر کالونی: 40 سالہ وکیل نے کنپٹی پرگولی مارکر خودکشی کرلی
Jan 05, 2019