اس بار بھی دوستوں کیساتھ ملکر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائینگے، شاہد غفور پراچہ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)انجمن تاجران راجہ بازار تاجر اتحاد گروپ کے آخری بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر اور پاکستان کے نائب صدر اور امیدوار صدر راجہ بازار شاہد غفور پراچہ نے کہاہے کہ راولپنڈی ہی میری اصل پہچان ہے،یہاں کے تاجروں نے بے پناہ محبت و عقیدت کا اظہار کیا،اسی وجہ سے آج مجھے پنجاب کی قیادت کا موقع ملا اور آل پاکستان انجمن تاجران میں بھی نائب صدر کی ذمہ داری ہے ،میں نے تاجروں کے حقوق کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی،تاجروں کے مسائل کے لیے دن رات محنت کی ،یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی کے تاجر مجھ پر اندھا اعتماد کرتے رہے،ہمیں یہاں راجہ بازار میں دوستوں کے تعاون سے مسلسل نو مر تبہ فتح نصیب ہوئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ،اس بار بھی دوستوں کے ساتھ ملکر مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے، ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سمال چیمبر اینڈ انڈسٹری راولپنڈی اور تاجر اتحاد گروپ کے چئیر مین ندیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر اتحاد گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کو اولین ترجیح دی ہے۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈ ی کے نائب صدر طارق جدون نے کہا ہے کہ تاجروں سے ہمدردی ہی ہمارا منشور ہمارا مشن ہے۔اس موقع پر ہمایوںپوری،صدرالزماں،عبدالحمید اعوان،ابرار شیخ،،طاہر ہمایوں،ملک شہزاد،ندیم منہاس،طاہر ہمایوں اور عبدالحئی نے بھی خطاب کیا جبکہ تاجروں نے سینکڑوں کی تعداد میں جلسہ میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن