کراچی: وزیربلدیات سے اختلاف ایم ڈی واٹر بورڈ کو رخصت پر بھیج دیا گیا

Jan 05, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر بلدیات سندھ، ایم ڈی واٹر بورڈ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کو رخصت پربھیج دیا۔ ڈی ایم ڈی اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذمہ داری دیدی گئی۔ خالد شیخ نے سعید غنی کی جانب سے بھیجی گئی ترقیوں کی لسٹ روک دی۔ وزیربلدیات اور خالد شیخ کے درمیان آباد کے مظاہرے کے بعد اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ وزیربلدیات سندھ بلڈرز کو این اوسی دلوانے کے خواہشمند تھے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے این او سی کو مسترد کر دیا تھا۔

مزیدخبریں