متروکہ وقف املاک بورڈ کا ڈیم فنڈ کیلئے 52 لاکھ 51 ہزار 714 رورپے کا عطیہ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)حکومت پاکستان کی پالیسی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات پر متر وکہ وقف املاک بورڈ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے بارہ لاکھ ستاون ہزار سات سو چوہتر روپے کا عطیہ جمع کروا دیا ۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر کے مطابق بورڈ افسران نے اپنی دودن اور چھوٹے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائی بورڈ کے اور رقم مبلغ بارہ لاکھ ستاون ہزار سات سو چوہتر روپے کی رقم ڈیم فنڈ اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ افسران و ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیم بنانے کے لیے ہم مزید فنڈز دینے کے لیے تیار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن