بھٹو کا تختہ نہ اُلٹا جاتا تو آج عالم اسلام کسی اور پوزیشن میں ہوتا

گوجرخان(نامہ نگار) حسب سابق حسب روایت پی پی پی کے ڈویژنل رہنما وروحانی تحریک پاکستان کے بانی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے متبادل امیدوار حلقہ این اے 52 عبدالرحمن مرزا کی رہائشگاہ واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان فخر ایشیا اسلامی سربراہی کانفرنس کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام سے آج دن 3 بجے منائی جائے گی، عبدالرحمن مرزا نے پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہودوہنود کی سازش کے تحت اگر 1977ء میں ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ نہ اُلٹا جاتا تو آج یقینا عالم اسلام کسی اور پوزیشن میں ہوتا۔ روس کو ہمت نہ ہوتی کہ وہ افغانستان پر چڑھائی کرتا، فلسطین آزاد ہوچکاہوتا، کشمیر جس کیلئے ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ ایک ہزار سال تک لڑیں گے وہ آزاد ہوچکاہوتا، اور پاکستان عالم اسلام کا حقیقی قلعہ ہوتا، آج بھی مملکت خداداد پاکستان جو ایٹمی قوت سے لیس ہے اور ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...