ڈیٹا چیک کو کاروبارکے آغاز کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیاہے

کراچی (کامرس رپورٹر) کریڈٹ بیورو ایکٹ 2015کے پروویژن کے مطابق اور جانچ کے تفصیلی عمل کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے2جنوری2019 ڈیٹا چیک لمیٹڈ کو کاروبارکے آغاز کاسر ٹیفکیٹ(Commencement of Business Certificate)جاری کردیاہے۔ڈیٹا چیک نے 2001میں کریڈٹ بیورو کے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور یہ پاکستان کی سب سے پہلی اور اوّلین نجی کریڈٹ آپریٹنگ ایجنسی ہے۔یہ اس وقت تسلیم شدہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے ذریعہ ملک میں صارف کے مالیاتی رجحان کا سب سے بڑا اور درست ترین ڈیٹا بیس رکھنے والی کمپنی ہے۔ان کے ڈیٹا بیس میں موجود معلومات کومالیاتی اور غیر مالیاتی ادارے انفرادی اور چھوٹے کاروبار کی کریڈٹ کی حیثیت کا فیصلہ کرنے میں مدد دیتی ہیں جس سے مالیاتی خدمات کے آزادانہ بہائو کا تعین ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ پاکستان میں ایسا پہلا ڈیٹا بیس تیار کرنے کی بناء پرڈیٹا چیک لمیٹڈنے مارکیٹ میں 'بہترین کلاس پر مبنی اضافی اقدار کی پروڈکٹ پیش کی ہیں جواجتمائی اور انفرادی قرض دینے والوں کوقرض سے متعلق خدشات کیلئے انتظامات کرنے میں مدد ملے گی۔ڈیٹا چیک کے 2008میں شروع کئے جانے والے بیورو اسکورزسے قرض خواہوں کو سادہ سے'نادہندگی کے امکانات'اسکورکے ذریعہ قرضہ حاصل کرنے والوں کے خدشات کی جانچ کرنے میں مدد ملی ہے جس سے قرضہ فراہم کرنے کاطریقہء کارآسان تر ہوگیاہے اورقرضہ کے بارے میں فیصلہ کرنے کے وقت میں نمایاںکمی ہوئی ہے ۔ اسی طرح 2015میں متعارف کروائی جانے والی ڈیٹا چیک'Alert'سروس کے ذریعہ قرضہ دینے والوں کوخدشات کی صورتحال کو بہتر طور پر مانیٹر کرنے اورصارف کے رجحانات کا مسلسل جائزہ لیتے رہنے کی سہولت حاصل ہوئی ہے جس سے کسٹمر سروس اور قرضہ کے انتظامات کو بہتر بنانے مدد ملی ہے۔ڈیٹاچیک لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرطارق جان کہتے ہیں،"Commencement of Business Certificate"حاصل ہونا پاکستان میں کریڈٹ رپورٹنگ میںجدت کی جانب ایک اور قدم کی علامت ہے۔اگرچہ ہماری یہ خدمات کئی ترقی یافتہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود خدمات سے مسابقت رکھتی ہیں مگر اس لائسنس کے حصول سے ہمیں مستقبل کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کے مالیاتی شعبہ میں مزید خدمات پیش کرنے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے جس سے قرضہ دینے والوں اور لینے والوں دونوں کو فائدہ ہوگا۔ اس شعبہ میں کام کرنے والی دیگر کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے برعکس،ہم نے اپنے ملک میں اس کام کا بیڑہ اٹھایا ہے جو پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات اور ان کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔"

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...