لاہور( نامہ نگار) پنجاب پولیس میں کالی بھیڑوں کے خاتمے، انسپکشن کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے خود احتسابی برانچ کے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاویدسلیمی نے تمام یونٹس، تھانوں، ریکارڈ کی انسپکشن اور شہریوں کی پولیس کے خلاف شکایات کے ازالے کیلئے"خود احتسابی برانچ" قائم کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سٹینڈنگ آرڈر کے ذریعے ایس اوپیز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ ڈسپلن اینڈ انسپکشن برانچ کو خود احتسابی برانچ میں ضم کر دیا گیا۔