شام: حلب میں باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری، ہلاکتیں 100 ہوگئیں

Jan 05, 2019

دمشق (اے پی پی) شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شامی باغی گروپوں میں گزشتہ 3 روز سے جاری جھڑپوں میں 97 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے حیات تحریر الشام اور ترک حمایت یافتہ باغی گروپ نیشنل لبریشن فرنٹ کے درمیان حلب کے علاقوں میں جاری ہیں۔ ان ہلاک شدگان میں نیشنل لبریشن فرنٹ کے 40 اور حیات تحریر الشام کے49 مسلح جنگجْوشامل ہیں۔ مبصر گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والے3 بچوں سمیت 8 عام شہری بھی شامل ہیں۔ حما اور ادلب کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزیدخبریں