شامی صدر فی الوقت اقتدار میں ہی رہیں گے: برطانوی وزیر خارجہ

Jan 05, 2019

لندن (این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد روس کی حمایت کی بدولت فی الوقت اقتدار ہی میں رہیں گے۔البتہ انھوں نے برطانیہ کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار الاسد شام میں قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا طویل عرصے سے یہ موقف ہے کہ شام میں جب تک بشارالاسد کی قیادت میں رجیم اقتدار میں ہے۔،اس وقت تک اس ملک میں دیرپا امن قائم نہیں ہوسکتا لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ فی الوقت اقتدار ہی میں رہیں گے۔

مزیدخبریں