افغان، بھارت تعلقات پر ٹرمپ کا وعظ مسترد کرتے ہیں: بی جے پی رہنما

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے افغانستان سے متعلق ٹرمپ کے وعظ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت افغانستان میں زندگیاں تعمیر کر رہی ہے، افغان عوام ہمارے شکر گزار، لوگ چاہے جو مرضی کہیں۔ بھارتی کانگریس نے بھی امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بھارت تعلقات پر ہمیں امریکی ہدایات کی ضرورت نہیں۔ جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے افغانستان کی جنگ میں بھارت کے کردار کا مذاق اڑایا تھا۔ بی جے پی رہنما رام مادھو نے کہنا تھا ، بھارت نے صرف لائبریریاں ہی نہیں بلکہ سڑکیں، ڈیم، سکول اور پارلیمانی عمارت بھی بنائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن