لاہور( نیوز رپورٹر) محکمہ صحت کے ترجمان نے سروسز ہسپتال کی 9میں سے 7الٹراساؤنڈ مشینیں خراب ہونے کے تاثرکو من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں 9نہیں بلکہ ٹوٹل 29الٹرا ساؤنڈ مشینیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ہسپتال کی صرف 5مشینیں جزوی طور پر غیر فعال ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ خراب الٹراساؤنڈ مشینیں ٹھیک کرانے کے لئے ٹینڈر منظور ہوچکا ہے۔
سروسز ہسپتال کی 7الٹراساؤنڈ مشینیں خراب ہونے کا تاثر من گھڑت ہے،ترجمان محکمہ صحت
Jan 05, 2019