چودھری حسن عباس نے جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

لاہور (پ ر) چودھری حسن عباس نے جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ کوآپریٹو سروس اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سے کیا۔ وہ متعدد اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز اور بطور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرز اسلام آباد اور لوکل گورنمنٹ اسلام آباد میں بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اسلم حیات بھروانہ، سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کے وژن کے مطابق عوام الناس بالخصوص ممبران کوآپریٹوز سوسائشیز کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز رانا شکور احمد خان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن