روس میں سگریٹ نوش اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے

Jan 05, 2019 | 17:45

ویب ڈیسک

روس کی سپریم کورٹ نے سگریٹ نہ پینے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک مثالی فیصلہ کیا ہے۔روس کے شہر نوسکی برسک میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں سگریٹ پی کر اس کے بچے کو سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر کرنے پر ہمسائے کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔روس کی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے جس کی رو سے سگریٹ پینے والا شخص ہمسائے کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 5 ہزار ربل ہرجانہ ادا کرے گا۔روس کے سرکاری روزنامے روسیسکایا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد کو سگریٹ کے دھوئیں اور دیگر تمباکو کی مصنوعات سے متاثر ہوئے بغیر موزوں ماحولیاتی شرائط میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔اس مثالی فیصلے کی رو سے روس میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سگریٹ کا دھواں دیگر اپارٹمنٹ میں جانے کی صورت میں ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے۔

مزیدخبریں