جامعہ پنجاب کی تیارکردہ کاٹن کی قسم 12افریقی ممالک کو فروخت کرنے کا معاہدہ

Jan 05, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی (کیمب) کے سائنسدانوں کی تیار کردہ کلین کاٹن کو کپاس پیدا کرنے والے 12 افریقی ممالک میں فروخت کرنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد اختر، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، قائمقام ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر طیب حسنین،ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد جاوید، ڈاکٹر ادریس احمد ناصر، افریقی کمپنی علیناہ ایگریکلچرل سروسز سوڈان کے صدر ڈاکٹر عادل احمدعلی احمد نوری، اسامہ سعید اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم نے شرکت کی۔معاہدے کی رو سے سوڈان کی علیناہ ایگریکلچرل سروسز پنجاب یونیورسٹی کی تیار کردہ کلین کاٹن ٹیکنالوجی کو مشترکہ تعاون اور ٹیکنالوجی سے پیدا کر کے 12 افریقی ممالک میں فروخت کرے گی۔

مزیدخبریں