پی ٹی آئی کا چوروں کے احتساب کانعرہ کہاں گیا:الطاف شاہد

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا چوروں کے احتساب کانعرہ کہاں گیا،عمران خان باری باری اپنے انتخابی وعدوں سے منحرف ہورہے ہیں۔مصلحت پسندعمران خان نے احتساب کے معاملے میں بھی یوٹرن لے لیا۔جہاں احتساب کے نام پر اقتدار میں آنیوالے چوروں سے ہاتھ ملانے والے وہاں بدعنوانی کا سیلا ب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔نظریہ ضرورت نے حکومت اوراپوزیشن کوایک جھنڈے اورایجنڈے پرساتھ ساتھ کھڑا کردیا۔سیّد مصطفی کمال کی قیادت میںپاک سرزمین پارٹی نے نظریاتی سیاست کاعلم اٹھایا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...