اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر‘ وزراء قصیدہ خوانی میں لگے ہیں:اشرف آصف جلالی

Jan 05, 2020

لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور وزیروں، مشیروں کی فوج ظفر موج قصیدہ خوانی میں مصروف ہے۔ اشیائے ضرورت عوام کی دسترس سے باہر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ عوام کو نئے سال یا نئے پاکستان کا مطلب صرف مہنگائی کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔ اس ملک میں گوشت تو گوشت دالیں بھی ہاتھ ڈالنے نہیں دے رہیں۔ پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ عام لوگ اپنی کمائی دیکھ کر دوائی چھوڑ بیٹھے ہیں۔

مزیدخبریں