بیروت(این این آئی)لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کیسیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو دردناک انجام سے دوچار کرنا پورے عالم اسلام میں پھیلے مجاھدین اور مزاحمتی قوتوں کی ذمہ داری ہے۔ قاسم سلیمانی کے قاتل دنیا کے بدترین اشرار ہیں۔ ان کے خلاف جہاد فرض ہے۔لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسن نصراللہ نے کہا کہ ان کی جماعت قاسم سلیمانی کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔ ہم اپنے اہداف کے حصول کے لیے دن رات کام کریں گے۔ قاسم سلیمانی کے مشن کو جاری اور پرچم کو بلند رکھیں گے۔حسن نصراللہ نے کہا کہ قاسم سلیمانی اور دیگر مجاھدین کا بے دردی کے ساتھ قتل اور ان کا خون بہانیسے مزاحمت اور تیز ہوگی اور ہماری فتح اور نصرت کے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مجرم اپنے اہداف اور مذمو عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے بلکہ شہید قاسم سلیمانی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے جو راستہ اور منزل متعین کی ہیاس پر چلتے ہوئے مزاحمتی قوتیں کامیابی اور فتح سے ہم کنار ہوں گی۔