غزہ (صباح نیوز) القسام بریگیڈنے کہا ہے کہ فلسطینی قوم شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مزاحمت کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کریگی ۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قوم شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مزاحمت کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے پوری زندگی انسانی حقوق، آزادی اور قابض اورغاصب دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے میدان جہاد میں صرف کی۔ القسام بریگیڈ ان کی جہاد آزادی اور مزاحمت کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی قضیہ فلسطینی کی حمایت پر مبنی خدمات اور مزاحمت کی حمایت پرمبنی جدو جہد مظلوم فلسطین کے لیے بہترین نمونہ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا کے بزدلانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے خطے میں مزاحمت کی تحریکیں کمزور نہیں ہوں گی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اور صہیونی منظم طریقے سے مزاحمتی قوتوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔القسام بریگیڈ نے قاسم سلیمانی کی شہادت پرایرانی قوم اورعراقی مجاہدین کی شہادت پرعراقی مجاہدین کی شہادت پرعراقی قوم سے تعزیت اورافسوس کااظہار کیا ہے۔
فلسطینی قوم جنرل قاسم سلیمانی کی مزاحمت کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کریگی ،القسام
Jan 05, 2020