کاہنہ (نامہ نگار ) ڈی ایس پی کاہنہ رانا غلام عباس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر عتیق ڈوگر نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 20سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری شہزاد اور حسن اور ریکارڈ یافتہ منشیات فروش بابر کو 16سو گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جو عرصہ دراز سے کاہنہ گردہ نواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکر و دھندہ کر رہا تھا ۔علاوہ ازیں کوٹ لکھپت پولیس کے ایس ایچ او منور ڈوگر نے چھاپہ مار کرشراب فروش اللہ رکھا اور رضا کو 20بوتلیں زہریلی شراب سمیت برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
کاہنہ :2اشتہاری سمیت 5ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں چرس برآمد
Jan 05, 2020