پاکستان اور سعودی عرب میں آزمودہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں: نور الحق قادری

Jan 05, 2020

اسلام آباد (صباح نیوز) مذہبی امور کے وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آزمودہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ضرورت مندوں کی مدد اور تعاون میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ تقریب کا اہتمام شدید سردی سے متاثر شمالی علاقوں اور کشمیر کے دوہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کیلئے کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے بعد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں اور مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ ان کے خلاف امتیازی قوانین بنائے جارہے ہیں۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو خطے میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں