امارات میں لاٹری سے پاکستانی محمد حسن اسی کروڑ روپے کامالک بن گیا

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شہری منٹوں میں کروڑ پتی بن گیا۔ پاکستان جن کی دو کروڑ درہم تھی اسی کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی۔ْ قسمت کے دھنی محمد حسن شارجہ کے رہائشی ہیں۔ خلیجی اخبار کے مطابق شہری نکلنے پر محمد حسن کو کال کی گئی تو انہیں جیتنے کا یقین ہی نہ آیا۔ محمد حسن نے کال کرنے والے سے سوال کیا کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ مذاق تو نہیں کر رہے۔ محمد حسن کو پہلے یقین نہیں آیا پھر خوشی سے نہال ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن