اسلام آباد (نیوزرپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اب مودی کوکشمیریوں کے خون کاحساب دینا ہوگا، کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یا گولیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ مسلم امہ بالخصوص پاکستانی کشمیریوں کیلئے باہرنکلیں۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم و جبرکو 5ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا، اب مودی کوکشمیریوں کے خون کاحساب دیناہوگا۔ کشمیری عوام پاکستانیوں اورامت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یاگولیوں سے ڈرنے والی نہیںہے۔