برٹش جونیئر اوپن سکوائش

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی عبداللہ نواز، محمد حمزہ، محمد عماد اور نور زمان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے برٹش جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ برمنگھم میں جاری ایونٹ کے تیسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انڈر 15 کیٹگری کے چوتھے رائونڈ میں پاکستانی کھلاڑی محمد عماد نے انگلش کھلاڑی جونابرائنٹ کو 14-12، 11-7، 8-11، 7-11 اور 11-8 سے ہرا کر کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی کیٹگری میں محمد حمزہ خان نے مصری کھلاڑی عمر اعظم کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، اسی کیٹگری میں پاکستان کے انس علی شاہ کو انگلش کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈر 17 کیٹگری کے چوتھے مرحلے کے ایک میچ میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے مصری کھلاڑی کریم کے خلاف کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 13 کیٹگری میں پاکستان کے عبداللہ نواز نے ہالینڈ کے کھلاڑی وکٹر سنٹوس کو 11-4، 11-7 اور 11-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

ای پیپر دی نیشن