بندر سری بگوان (آئی این پی /شِنہوا) چین کی سرکاری کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک منیجر نے کہا ہے کہ برونائی کے دارلحکومت بندر سر ی بگوان اور تیمبورانگ ضلع کو ملانے والے بڑے تیمبورانگ پل کا سی سی 4حصہ مکمل ہوگیا ہے۔ضلع تیمبورانگ برونائی کے دیگر علاقوں سے زمینی طور پر بالکل ہی الگ تھلگ واقع ہے جس کی وجہ سے اس ضلع کی معاشی ترقی میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ سمند ر پر بنایا جانے والا تیمبورانگ پل کا مقصد اس ضلع کو دارلحکومت سے منسلک کرنا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف قومی ترقی کے منصوبوں میں شامل ایک بنیادی منصوبہ ہے جس کو برونائی کی حکومت نے شروع کیا ہے بلکہ یہ برونائی کی تاریخ کا سب سے بڑا پل بنانے کا تعمیراتی منصوبہ ہے۔منیجر جن چھون شانگ کے مطابق یکم اکتوبر 2015 کو شروع ہونے والے اس منصوبے کا سی سی 4 حصہ چین کی سرکاری کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے تعمیر کیا ہے جس کی لمبائی 12کلومیٹر ہے اور اس میں 11اعشاریہ 8 کلومیٹر حصہ مکمل طور پر پری فیبریکیٹڈ حصہ بھی شامل ہے جوکہ برونائی کے غیر آباد جنگلات او ردلدلی علاقے کو عبور کرتا ہے۔
چینی کمپنی نے برونائی میں سمند ر کو عبور کرنے والے عظیم الشان پل کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا
Jan 05, 2020