کیپ ٹائون ٹیسٹ : انگلینڈ269پر آئوٹ ‘جنوبی افریقہ کے 8وکٹوںپر 215رنز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کے 268رنز کے جواب میں8وکٹوں پر215رنز بنالئے ۔ڈین ایلگر 88‘وینڈر سین 68 رنز بناکرنمایاں رہے ۔ جیمز اینڈ رسن نے تین ‘براڈ ‘کرن نے دو دو جبکہ بیس نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔کیپ ٹائون میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 269رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ پوپ 61رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ کاگیسو ربادا نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن