ملتان(سپیشل رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی، قتل کے مقدمہ کی پیشی پر آئی دو پارٹیوں کے مابین ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جاپہنچی ، فریقین نے لڑتے ہوئے ایک دوسرے کا ناک اور منہ بھی زخمی کردیا۔تفصیل کے مطابق ضلع کچہری ملتان میں زیر سماعت قتل کے مقدمہ کی پیروی پر آئے فریقین میں تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی پر پارٹیاں آگ بگولہ ہوکر جھگڑ پڑی،مکوں تھپڑوں اور گھونسوں کا بے دریغ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں ملزم سیف اللّٰہ کے ناک سے خون بہہ، جبکہ ملزم راشد علی کے چہرہ پر بھی شدید زخم آئے،ملزمان تھانہ بوہڑ گیٹ میں درج قتل کے مقدمہ کی پیروی پر آئے تھے، موقع پر تعینات سیکورٹی پولیس نے ملزمان کو پولیس تھانہ چہلیک کے حوالے کردیا۔جن کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
قتل کے مقدمہ کی 2پارٹیوں میںجھگڑا،ملتان کچہری میدان جنگ بن گئی
Jan 05, 2020