برلن(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمنی کی گرین پارٹی کی سربراہ انالینا بیربوک نے کہا ہے کہ جرمن حکومت کو عراق سے تمام فوجی دستے واپس بلا لینا چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد صورت حال تیزی سے تبدیل ہوئی ہے اور امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ انالینا بیربوک کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں عراق میں تعینات جرمن فوجیوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے اور ایسے میں عراق میں فوجیوں کی موجودگی ایک ’غیرذمہ دارانہ عمل‘ ہو گا۔ واضح رہے کہ جرمنی کے 27 فوجی ماہرین تاجی کے علاقے میں تعینات ہیں۔