سینٹ‘ قومی اسمبلی کے اجلاس کل آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر بحث ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس (کل)پیر کو ہونگے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کے 4 جنوری کو دن 11 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا جس کے بعد اب یہ اجلاس پیر کی شام 4 بجے ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی قومی اسمبلی کے طریقہ کار کے قاعدہ 49 کے سب رول 2 کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کیا۔دوسری جانب ایوانِ بالا کے جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا 4 جنوری کی سہ پہر 3 بجے ہونے والا اجلاس بھی مؤخر کردیا گیا اور اب یہ اجلاس پیر 6 جنوری کی دوپہر 3 بجے ہوگا۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں 4 جنوری کو آرمی ترمیم ایکٹ بل منظوری کیلئے پیش کیا جانا تھا تاہم اب یہ بل پیر کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...