کینیا کے ساحلی ریجن میں واقع لاموکاونٹی میں امریکا اور کینیا کے مشترکہ بیس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الشہباب کے جنگجووں نے کینیا میں قائم امریکا و کینیا کے مشترکہ فوجی بیس پر حملہ کر دیا، حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق الشہباب کے جنگجووں نے کینیا کی لامو کاونٹی میں حملہ کیا ہے، حملہ آوروں نے بیس میں داخل ہونے کے لیے داخلی دروازے پر کار بم دھماکا کیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔آخری اطلاعات آنے تک فوجی اڈے پر کینیا اور امریکا کی فورسز کا الشہباب کے جنگجووں سے مقابلہ جاری تھا۔