ملتان ( خبر نگار خصوصی )صوبہ پنجاب میں سالانہ ترشاوہ پھلوں کی اوسط پیداوار2.3 ملین ٹن ہے۔ سی پیک کے راستے ترشاوہ پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب اسد رحمان گیلانی نے ماڈل فارم پراجیکٹ کے تحت کینو کے باغبانوں اور ایکسپورٹرز کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماڈل فارم پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو ملنے والی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے سائنسی بنیادوں پر سروے کروانے سے عام کینو کے باغبانوں کی پیداوار اور اس پراجیکٹ سے مستفید ہونے والے باغبانوں کے مابین فی ایکڑپیداواراور اْن کے منافع میں فرق کومعلوم کیاجائے گا اور اس پراجیکٹ کی سروے رپورٹ کے بعد 10 سے15فیکٹریوں کو مزید شامل کرینگے۔
صوبہ پنجاب میں سالانہ ترشاوہ پھلوں کی اوسط پیداوار2.3 ملین ٹن ہے:اسد رحمان گیلانی
Jan 05, 2021