نیوزی لینڈکی گرفت مضبوط،3وکٹ پر 286رنز بنالئے

ملتان(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 297 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جسکے جواب میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کے اختتام تک 3 وکٹ پر 286 رنز بنالیے ہیں۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے دن قومی ٹیم 297 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اور دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 112 اور ہینری نکولس 89 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 33، ٹام بلنڈل 16 اور راس ٹیلر 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوا، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے، عابد علی 25، حارث سہیل 1 رنز بناکر پویلین لوٹے، پچھلے میچ کے سنچری میکر فواد عالم بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔کپتان محمد رضوان اور اظہر علی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم اظہر علی نروس نانئینٹز کا شکار ہوکر 93 رنز پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ فہییم اشرف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی  ظفر گوہر نے بھی 34 رنز اسکور کیے۔

ای پیپر دی نیشن