کوٹ ادو (خبر نگار) کوٹ ادو جنکشن پر ٹرینوں کی بندش کے بعد ریلوے پولیس اور اسٹیشن ماسٹر کی ملی بھگت سے ریلوے ٹریک کی بیش قیمتی اراضی پر تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے ، ۔کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن سے ریلوے کراسنگ تک تجاوزات قائم کردی گئی ہیں، محکمہ ریلوے کی اراضی پر قبضے جمانے والے بااثر قبضہ مافیا نے ریلوے اسٹیشن کے عملہ اور ریلوے پولیس کی ملی بھگت سے جنوبی ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف لنڈا بازار، رکشہ اسٹینڈ اور پھل رہڑھیوں والوں نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن سے لے کر شمالی وجنوبی ریلوے کراسنگ تک تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں۔ شہریوں نے حکام سے تجاوزات ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔