چوک میتلا(نامہ نگار) حلقہ این اے 165 کے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے وفاق کی جانب سے ملنے والی کروڑوں کی گرانٹ خرچ کرنے کے لئے تمام کاموں کا محور میلسی شہر کوبنالیا چوک میتلا اور اس کے گرد نواح کے علاقوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی پوری ڈھان رکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اورنگزیب خان کھچی پورے حلقہ میں یکساں ترقیاتی کام منظور اور کروانے کی بجائے دوہرا معیار اپنا رہے ہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد محمد روف ، فاروق احمد ، محمد بشیر ، ریاض ، محمد عارف ، طارق علی ، عبداللہ ، محمد اشرف اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مسائل حل کروانے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے تمام ترقیاتی کاموںکا محور میلسی شہرکو بنا لیا‘ چوک میتلا و نواحی علاقے کھنڈرات میں تبدیل
Jan 05, 2021