پاکستان نے برطانیہ پر سفری پابندیوں میں آج سے نرمی کر دی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے برطانیہ پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔ نرمی کا اطلاق آج 5 جنوری سے ہو گا۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد پاکستان آ سکیں گے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد بھی پاکستان آ سکتے ہیں۔ 31 جنوری کو سفری پابندیوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ سفر سے پہلے ٹیسٹ کی پابندی جاری رہے گی۔ پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا ریپڈ اینٹی گن ٹیسٹ ہو گا۔ نیگیٹو ٹیسٹ والوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ مثبت والوں کا پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا اور ٹیسٹ منفی آنے تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ سفارتکار بھی پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...