ڈاکخانوں میں عام سیونگ اکاؤنٹس اور سپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کیلئے کارروائی شروع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پوسٹ نے ملک بھر کے ڈاکخانوں میں عام سیونگ اکاؤنٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کیلئے کارروائی شروع کر دی ، 15 جنوری کو یہ دونوں سیونگ اکاؤنٹس مکمل بند کردیے جائیں گے۔ایف اے ٹی ایف کی شارئط کے تحت ایسے اکاؤنٹس جن میں رقم100 روپے سے 500 روپے تک ہیں اور جن میں گزشتہ ایک سال سے کوئی لین دین نہیں ہوا انھیں15 جنوری سے ختم کر دیا جائیگا۔ ملک بھر میں اس فیصلہ سے 50 ہزار سیونگ اکاؤنٹس بند ہوں گے،ایسے تمام سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرز کو جی پی اوز کی طرف سے پیغامات جاری کر دیے گئے ہیں، ڈاکخانوں کا پنشن سسٹم بھی مرحلہ وار بنکس میں شفٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...