اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس میں ٹرائل کورٹ کو جلد فیصلے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نیکی۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ معاملہ پر دو جے آئی ٹیز بنی تھیں جنکی رپورٹس ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں کی گئیں،سپریم کورٹ سندھ پولیس اہکاروں کیخلاف کاروائی کا حکم دے،کیس نمٹایا نہ جائے۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتا ہے،بہت وقت گزر چکا ہم چاہتے ہیں انصاف پر مبنی فیصلہ ہونا چاہئے،سپریم کورٹ تحقیقاتی ایجنسی نہیں بن سکتی۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر جے آئی ٹی رپورٹس 2 ہفتوں میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے سمیت ٹرائل کورٹ کو جے آئی ٹی رپورٹس پر جلد از جلد فیصلہ کرنے کا حکم ہوئے استغاثہ اور گواہان کو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم سناتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔