موٹروے ریپ کیس: عابد ملہی، شفقت بگا کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18جنوری تک توسیع 

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) انسداد دہشتگری کی عدالت نے موٹروے گینگ ریپ کے کیس میں دونوں ملزموں  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18جنوری تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار چیمہ ریکارڈ کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار چیمہ نے چالان پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے  ملزموں  کے خلاف کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر چالان مکمل کر کے پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن