لاہور ( معین اظہر سے ) حکومت پنجاب نے دیگر صوبوں کے 43 صوبائی افسران کو چار ہفتے کا کورس بغیر پیسوں کے کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کے لئے لازمی کورس کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا تھا جس میں 14 ہفتے کے کورس جس 10 ہفتے وفاقی اداروں میں کروانے کے علاوہ چار ہفتے کی ٹرئینگ سپیشلائز اداروں میں کروانے کی پالیسی شروع کی تھی جس کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے پنجاب حکومت کو کہا تھا مینجمنٹ اینڈ پروفیشن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ چار ہفتوں کا کورس کروا دے جس کے لئے بلوچستان کے 22 ، سندھ کے 10 ،کے پی کے کے 6 ، گلگت بلتستان 3 ، اور آزاد جموں کشمیر کے 2 افسران کو کورس کروانے کے لئے فہرست بجھوائی تھی ۔ تاہم پنجاب حکومت نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو کہا ہے کہ وہ اس کورس کا خرچہ پنجاب حکومت کو فراہم کرے گی تاہم ایم او یو ایم پی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے سائن کر لیا ہے پیسوں کے مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے کورس ایک ماہ لیٹ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال وفاقی کابینہ میں فیصلہ کیا تھا کہ14 ہفتے کا ایم سی ایم سی کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کرواتا تھا اس کو گریڈ 19 میں ترقی کے لئے لازمی قرار دیا گیا تھا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پنجاب میں ایم پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو چار ہفتے کا کورس کروانے کے لئے ایم او یو سائن کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پنجاب حکومت نے کورس کو پیسوں سے مشروط کر دیا ہے ایم پی ڈیپارٹمنٹ نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو کہا ہے کہ وہ معاہدہ کرنے کے لئے ایم او یو سائن کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن کورس پر اٹھنے والے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کر ے گی بلوچستا کی صوبائی سروس کے جن افسروں نے نام بھجوائے تھے ان میں شاہک بلوچ ، عتیق الرحمان، سہیل احمد، محمد طارق، محمد سلیم، محمد رحیم، جہان مینگل چوہدری ریاض، ڈاکٹر نقیب اللہ، خان محمد،سیف اللہ، غلام سرور عمرانی، محمد رحیم، در سیمی ، محمد اختر ، سید ظہور علی شاہ، احمد ندیم اور ضمران علی شامل تھے ۔ سندھ حکومت کے جن صوبائی سروس کے افسران کے نام بجھوائے گئے تھے ان میں جاوید احمد سومرو،آصف جمیل شیخ، آصف جان صدیقی ، فرقان علی لغاری، اصغر علی ، سید محمد علی شاہ، ذوالفقار علی ، شمائلہ کفیل صدیقی ، جو خیبر پختون خواہ کے صوبائی سروس کے آفسران کے نام بجھوائے گئے تھے ان میں محمد نعیم خان، عبدلواجد، محمد طاہر، حامد نوید، ہدایت اللہ خان، شاہ فضیل شامل تھے ۔ گلگت کے جن آفسران کے نام بھجوائے گئے تھے ان میں حسین علی، عبدالصادق ، ذاکر حسین، آزاد جموں اینڈ کشمیر کے جن افسران کے نام ہیں محمد صابر مغل، محمد رفیق چوہدری شامل ہیں۔
پنجاب حکومت کا دیگر صوبوں کے43 افسروں کی ترقی کیلئے لازمی کورس بلا معاوضہ کرانے سے انکار
Jan 05, 2021