گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پولیس نے جعلی اسناد بنا کر وکالت کرنے والے 11جعلی وکلاء کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا مقدمہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر محسن یعقوب بٹ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن پولیس نے درج کیا ڈسٹرکٹ بار کے صدر محسن یعقوب بٹ نے گزشتہ تین روز قبل سکروٹنی کمیٹی رانا علی زیب ایڈووکیٹ ، محمد فاروق مغل ۔محمد یامین ،محسن تاج کمبوہ اور الطاف حسین ناز ایڈووکیٹس کی رپورٹ پر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی ۔ تھانہ سول لائن پولیس نے ایک خاتون وکلا ء سمیت 11جعلی وکلا ء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جعلی وکلاء میں نصر جواد چیمہ ، شانی سندھو ، مہر حماد ، سید رضا ، عدیلہ کائنات،مہر امتیاز ،محمد شعیب ، آغا عقیل، محمد اختر ، مجاہد اسلام ، ناظم علی ، و دیگر شامل ہیں۔