اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو حق دلوانے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا، عارف علوی 

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیریوں کے یوم خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں اور بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضہ سے نجات دلانے میں اپنے کردار سے اغماظ نہیں برت سکتی۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو کشمیریوں کو ان کا حق خود اختیاری دلوانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ان کی حق خود اختیاری کی حمایت جاری رکھے گا۔ پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان و بھارت نے کشمیریوں کو انکا حق خود اختیاری دینے کی قرار داد منطور کی تھی۔ آج تک اس قراد داد پر عمل نہیں ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دس لاکھ فوج ان کے خود ارادیت کو بزور بندوق دبا رہی ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...