خفیہ طریقے سے سینٹ الیکشن کیخلاف درخواست‘ بادی النظر  میں استدعا قابل سماعت نہیں: ہائیکورٹ 

Jan 05, 2021

 لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے خفیہ طریقہ سے سینٹ کے الیکشن کے اقدام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کر دی۔  سماعت میںدرخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جونیئر کی جانب سے کیس کو انتظار میں رکھنے کی استدعا کی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ آرہے ہیں جس پر  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب عدالت درخواست گزار کے وکیل کے کہنے پر چلے گی؟ پٹیشن میں 6 وکیل ہیں اور کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ سینٹ انتخابات کے متعلق درخواست بادی النظر میں قابل سماعت نہیں۔ سینٹ انتخاب کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔  فاضل عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں