فیصل آباد‘ اوکاڑہ (آن لائن + نامہ نگار) فیصل آباد میں خاوند سے روٹھ کر میکے بیٹھی خاتون نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ اوکاڑہ میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔ فیصل آباد سے آن لائن کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے چک 293 ر۔ب کی 26 سالہ رمشا بی بی کچھ عرصہ سے اپنے خاوند فقیر محمد سے روٹھ کر اپنے میکے رہ رہی تھی جہاں حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لیکر پنکھے سے جھول گئی۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈلیمن گنج کے 21 سالہ نوجوان محمد حسن نے جس کا 3یوم قبل نکاح ہوا تھا نامعلوم وجوہات پر دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارلی جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔