فیصل آباد، نارنگ، ایمن آباد سمیت کئی شہروں میں9 گھنٹے تک گیس کی لوڈشیڈنگ، شہری سراپا احتجاج

 ایمن آباد‘ نارنگ منڈی،ملتان ( نامہ نگاران+خبر نگار خصوصی)  نار نگ،ایمن آباد، فیصل آباد سمیت  کئی شہروںمیں گیس کا بحران شدید ہو گیا۔ سخت سردی کے موسم میں گیس کی طویل بندش اورگیس پریشر میں کمی سے شہری دوہری اذیت سے دوچار، گھروں میں خواتین کیلئے کھانا بنانا بھی ناممکن ہوگیا۔ تنوروں پر رش، ایل پی جی مہنگی ہونے سے لوگوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا۔لکڑی ،کوئلہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ہیٹرز اور ڈرائی فروٹ کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ مختلف علاقوں میں خواتین نے برتن اٹھا کر احتجاج کیا۔ سوئی گیس حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس غائب ہو چکی ہے۔ شکایات کے باوجود کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ایمن آباد میں گیس کی مسلسل 9 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے ایمن آباد اور نواحی علاقوں میں عوام نے  شدید احتجاج کیا ہے۔ علاوہ ازیں اندرون شہر میں اکثر اوقات گیس پریشر کم رہتا ہے۔ نئے ممبر چیمبر آف کامرس ملک حسیب خاں‘ سابق چیئرمین ملک خورشید ایڈووکیٹ‘  سابق چیئرمین غلام مصطفے خاں ایڈووکیٹ سابقہ کونسلر چوہدری دلشاد خاں سابق کونسلر تبسم خاں کے علاوہ مختلف سماجی سوشل تنظیموں اور علاقہ بھر کی عوام نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ پریشر بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ نارنگ منڈی و گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر عوام نے  چوہدری اعظم علی باجوہ کی قیادت میں شدید احتجاج عورتوں نے بھی مظاہرہ کیا اور کہا  غریب عوام بھوکے رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جبکہ امراء سرعام غیر قانونی کمپریسر کا استعمال کر رہے ہیں۔ سوئی گیس کی سپلائی کو بہتر  بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...