قصور‘ بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگاران) زیادتی کے 6 واقعات پیش آئے ہیں۔ فورٹ عباس کے نواحی چک نمبر 201 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ چھیڑنے سے منع کرنے پر 3 مسلح اوباش نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان محمد ذیشان‘ فہدی شفقت وغیرہ نے مسلح ہو کر گھر کی دیوار پھلانگ کر جنسی زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنالی اور بلیک میل کرتے رہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بلیک میل کر کے میرے سسر کو نشہ آور چیز کھلا کر مجھ سے زیادتی کروائی، سسر کے ساتھ زیادتی کی بھی ویڈیو بنا لی، بعد میں 12 لاکھ روپے مانگ لئے، متاثرہ خاتون تھانہ پہنچ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، دو ملزمان محمد ذیشان‘ فہدی شفقت کو گرفتار کر لیا ہے ایک ملزم اشفاق تاحال گرفتارنہیں ہوا، میرے ساتھ ہونے والی زیادتی کا وزیراعلی پنجاب فوری نوٹس لیں۔ سیالکوٹ میں مختلف علاقوں میں شادی شدہ خاتون، چھ سالہ بچی اور پانچ سالہ بچے مصطفیٰ آباد میں لڑکی سے زیادتی کی گئی محلہ باغیچی کی رہائشی سترہ سالہ (ع) بی بی نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ مورخہ کم جنوری کو میں گھر میں اکیلی موجود تھی کہ موقع پاکر ملزم قربان علی آباد اور مجھے ورغلاء پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہو گیا۔ مدعیہ کی درخواست پر پولیس تھانہ مصطفیٰ آباد مقدمہ درج کرکے مصروف کاررائی ہے۔