نارنگ منڈی: سرکاری ہسپتال میں ایمبولینس  نہ ملنے پر مریض نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی سرکاری ہسپتال  میں ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے مریض دو گھنٹے تک تڑپتا رہا۔ ورثاء آہ و زاری کرتے  رہے۔ بالٓاخر مریض نے دم توڑ دیا۔ ورثاء اور عوام کا انجمن تاجران صدر بازار کے جنرل سیکرٹری سیٹھ شاہد کی قیادت میں انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج، وزیر اعلی پنجاب اور ارکان اسمبلی سے سخت نوٹس لینے اور ہسپتال پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورثاء نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ تیس سالہ سات بچوں کے باپ صدر بازار کے حلوائی اعجاز عرف بلا کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا۔ اسے فوری طور پر مقامی رورل ہیلتھ سینٹر لایا گیا جہاں حسب معمول عملہ نے لاہور کارڈیالوجی ریفر کر دیا۔ معلوم ہوا کہ ایک ایمبولنس مریض کو لیکر گئی ہے اور دوسری ایمبولنس طویل عرصہ سے بیکار پڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...