سپریم کورٹ :وکیل کی عدم موجودگی‘احد چیمہ کی درخواست ضمانت سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت وکیل امجد پرویز کی علالت کے باعث اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت معاون وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت ناساز ہے۔کرونا رپورٹ ابھی نہیں آئی،جب تک کرونا رپورٹ نہیں آجاتی تب تک التوا دیا جائے، احد چیمہ دو سال نو ماہ سے جیل میں ہے، نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کرکے مزید مواد اور گواہ شامل کر لیے ہیں،ملزم بری ہو جاتا ہے تو اس کے قید میں گزرے تین سال کا ازالہ کون کرے گا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم اس کیس کا ریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں، دیکھنا ہے کن مقدمات میں ملزمان کو حراست میں رکھنا ضروری ہے،مقدمے میں 150 گواہان ہیں اب تک صرف 40 گواہوں کے بیان ریکارڈ ہوئے ہیں۔بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...