لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار تین سو روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار تین سو روپے کے اضافے سے ایک لاکھ پندرہ ہزار چھ سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا ایک ہزار ایک سو چودہ روپے کے اضافے سے ننانوے ہزار ایک سو آٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت نوے ہزار آٹھ سو پچاس روپے فی دس گرام ہو گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں نئے سال کے پہلے کاروباری روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 160 روپے 8 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 14 پیسے کے اضافے سے 159 روپے 97 پیسے رہی۔ یورو کی قدر 38 پیسے کم ہو کر 196 روپے 26 پیسے رہ گئی۔